ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا ریاست گیر احتجاج

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا ریاست گیر احتجاج

Sat, 12 Jun 2021 12:47:54    S.O. News Service

بنگلورو، 12؍ جون (ایس او نیوز) مرکز ی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا کی قیادت میں پردیش کانگریس کارکنوں نے شہر کے شیواننداسرکل پر واقع ریڈی پٹرول بنک کے روبرو 100 ناٹ آؤٹ ، پٹرول پک پاکیٹ کے نام سے احتجاجی مظاہر کیا۔ اس احتجاج میں سابق وزرا آر وی دیش پانڈے، دنیش گنڈو راؤ اور دیگر نے بھی حصہ لیا۔

یہ احتجاج مظاہرے سے اگلے 5 دنوں تک مرحلوں میں پوری ریاست میں کئے جائیں گے۔ احتحاجی مظاہرہ کے دوران ڈی کے شیو کمار ، سدارامیا ، آر وی دیش پانڈے، دنیش گنڈو راؤ، اشوک پٹنا ، پرکاش راٹھور ، وی آر سدرشن اور دیگر کو ہائی گراؤنڈس پولیس تھانہ کی حدد میں حراست میں لے لیا گیا اور اس کے بعد ان تمام کو رہا کردیا گیا۔ 

اس سے قبل شیو کمار اور دیگر لیڈروں نے خطاب  کرتے ہوئے مرکزی بی جے پی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال میں ماہ جنوری سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 42 سے زیادہ مرتبہ اضافہ کیا  گیا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے 100 روپے فی لیٹر تک پہنچنے پر تشویش کاا ظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کانگریس پارٹی  نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج سے پانچ روزہ احتجاج وہ مظاہرہ شروع کیا ہے۔ اس دوران پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شیوانند اسکوائر پر دھرنا دیا اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ’100 ناٹ آؤٹ ‘ کا نعرہ لگایا ۔ کچھ کانگریس لیڈر ز ’ناٹ آؤٹ 100‘ والا پیڈ پہنے اور ہاتھوں میں بیاٹ لئے  ہوئے تھے۔ 

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق  وزیر اعلیٰ سدارامیا نے الزام لگایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس سے لاچار عوام جو پہلے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے عاجز آچکے تھے اب ایسے لوگوں کی پریشانیاں بڑھتی ہی جارہی ہے۔ 

انہوں نے سوال کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا انتخابی نعرہ ’اچھے دن آئیں گے ‘، کب آئے گا اور کہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت کووڈ۔19 کی دوسری لہر کی صورتحال پر قابو پانے  میں ناکام رہی ہے۔ اسپتالوں ، بیڈوں اور آئی سی یو میں آکسیجن کی کمی سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی موت ہوچکی ہے۔ انہو ں نے کہا ’’ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکموت نے ہر دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمت میں اضافہ کر کے عام آدمی کو دھوکہ دیا ہے‘‘۔ 

اس موقع پر کرناٹک کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے ایک ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 42 بار اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہماری پارٹی کے سینکڑوں رہنما، ایم ایل اے اور کارکنان  آج سے ریاست بھر کے شہروں اور قصبوں میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف تقریباً 5000 ہزار پٹرول پمپوں پر احتجاج کررہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ناٹ آؤٹ 100 مہم ‘ کے تحت ریاست کے تمام 30 اضلاع میں پانچ روزہ دھرنا و  مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے  برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رمرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ملک کے 140 کروڑ عوام کو ڈاغنے کا کام کیا ہے۔ 


Share: